اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

عاصم اظہر کے اپنی شادی کے اعلان نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

datetime 14  اپریل‬‮  2026 |

ہیوسٹن (این این آئی)گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کے درمیان تعلقات کی افواہیں تو کافی عرصے سے گردش میں ہیں،

مگر اب ایک نیا لمحہ سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہا ہے جس نے مداحوں کی دلچسپی مزید بڑھا دی ہے۔امریکا کے شہر ہیوسٹن میں اپنے کنسرٹ کے دوران عاصم اظہر نے اسٹیج پر شادی سے متعلق بات چھیڑ دی، جس پر ہال میں موجود شائقین نے فورا ہانیہ عامر کا نام لینا شروع کر دیا۔ یہ منظر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور ہر طرف اسی پر بحث چھڑ گئی۔عاصم اظہر نے مسکراتے ہوئے کہا، دعا کرو، جب بھی شادی ہو آپ کو خیر خیریت سے بتا دوں، سب لوگ آنا میری شادی میں باراتی بن کر۔ ان کا یہ جملہ بظاہر ہلکے پھلکے انداز میں کہا گیا، لیکن مداحوں نے اسے سنجیدگی سے لے لیا اور فورا اسے ہانیہ عامر سے جوڑ دیا۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طرح طرح کی قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں۔

کچھ مداحوں کا ماننا ہے کہ یہ ایک اشارہ ہے، جبکہ دیگر اسے محض مزاحیہ لمحہ قرار دے رہے ہیں۔فی الحال نہ تو عاصم اظہر اور نہ ہی ہانیہ عامر کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے آیا ہے، مگر مداح اب بھی اسی سوال میں الجھے ہوئے ہیں، کیا واقعی کچھ پک رہا ہے یا یہ سب صرف کنسرٹ کا ایک دلچسپ لمحہ تھا؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…