ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

پاکستانی تھیٹر اور فلم انڈسٹری کی اداکارہ دیدار اور ریشم کے درمیان جاری تنازع شدت اختیار کرگیا

datetime 9  اپریل‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)پاکستانی تھیٹر اور فلم انڈسٹری کی اداکارہ دیدار اور ریشم کے درمیان جاری تنازع شدت اختیار کرگیا ہے۔

چند روز قبل دیدار نے اداکارہ ریشم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں منفی اثر رکھنے والی شخصیت اور لوگوں کی زندگیاں برباد کرنے والی قرار دیا تھا، جس کے بعد دونوں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہو گئی اور معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث آ گیا۔اس تنازع میں مداخلت کرتے ہوئے عظمی بخاری نے دونوں اداکاراں سے درخواست کی کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف نامناسب زبان استعمال نہ کریں اور دیدار کو معافی مانگنے کا مشورہ بھی دیا۔عظمی بخاری کی پوسٹ کو ریشم نے شیئر کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ایک اچھی دوست قرار دیا۔تاہم دیدار نے اس تمام صورتحال کو نظر انداز کرتے ہوئے واضح الفاظ میں معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں کوئی زبردستی معافی پر مجبور نہیں کر سکتا۔اداکارہ نے مزید دعوی کیا کہ ماضی میں وہی لوگ جو آج ان کا نام لینے سے گریز کرتے ہیں، کبھی ان کے ساتھ قریبی تعلق رکھتے تھے، ان کے گھر آتے جاتے، ساتھ وقت گزارتے اور ہر موقع پر ان سے رابطہ رکھتے تھے۔

دیدار کے مطابق اب وہی لوگ انہیں کمتر سمجھنے لگے ہیں، تاہم وقت کے ساتھ حقیقت سب پر عیاں ہو جائے گی اور لوگ خود سب کچھ جان جائیں گے۔دیدار کے ان بیانات کے بعد یہ تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے اور شوبز حلقوں میں اس پر بحث جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…