بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

حمزہ علی عباسی کی رشتہ ایپ نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

datetime 26  مارچ‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل خاور کو شوبز کی مقبول ترین جوڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے،

جن کی سادہ شادی اور باہمی ہم آہنگی کو مداحوں نے ہمیشہ سراہا ہے۔ اب یہ جوڑی ایک نئے اقدام کے باعث خبروں میں آگئی ہے۔شوبز جوڑی نے مشترکہ طور پر میرج 4 لائف کے نام سے ایک نیا پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد لوگوں کو زندگی کے شریکِ حیات کی تلاش میں مدد فراہم کرنا ہے۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک جامع اور ہمہ جہت ایپ ہوگی، جہاں رشتہ تلاش کرنے والے افراد کو مناسب رہنمائی اور مواقع فراہم کیے جائیں گے۔حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کے مطابق انہیں اس خیال کی تحریک اس وقت ملی جب لوگ اکثر ان سے اچھے رشتوں کے بارے میں رہنمائی طلب کرتے تھے، جس کے بعد انہوں نے اس آئیڈیا کو عملی شکل دینے کا فیصلہ کیا۔تاہم اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔

کچھ صارفین نے اسے ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے والدین اور نوجوانوں کو اچھے رشتے تلاش کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ بعض افراد نے اسے محض ایک نیا کاروباری منصوبہ قرار دے کر تنقید بھی کی۔یوں یہ نیا اقدام جہاں ایک طرف توجہ حاصل کر رہا ہے، وہیں انٹرنیٹ صارفین کے درمیان بحث کا موضوع بھی بن چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…