اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

ریشم نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتا کر مداحوں کو حیران کر دیا

datetime 25  مارچ‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)ریشم کا شمار پاکستان کے بڑے فلمی ستاروں میں کیا جاتا ہے،

اداکارہ نے اپنے کیریئر میں فلموں اور ٹیلی ویژن دونوں میں کام کیا لیکن وہ اپنے فلاحی کاموں کی وجہ سے بھی کافی مشہور ہیں۔حال ہی میں وہ ایک نجی نیوز چینل کے شو کی مہمان بنیں جہاں انہوں نے اپنی شادی کی خواہش اور زندگی میں ملنے والے دکھوں کے بارے میں کھل کر بات کی۔نامور اداکارہ نے بتایا کہ وہ برسوں سے کام کر رہی ہیں، وہ ایک محنت کرنے والی خاتون ہیں اور اپنے کیریئر کیلیے شکر گزار ہیں، لیکن انہیں محسوس ہوتا ہے کہ ان کی قسمت میں مرد کی کمائی کی برکت نہیں لکھی گئی۔ریشم نے بتایا کہ وہ ایک اچھے انسان سے شادی کرنا چاہتی ہیں، وہ ایسا شوہر چاہتی ہیں جو انہیں کھلے دل سے پیسے دے، جسے وہ فلاحی کاموں کیلئے خرچ کر سکیں۔ان کے مطابق وہ فلاحی کاموں پر بہت زیادہ خرچ کرتی ہیں اور لنگر تقسیم کرتی ہیں، وہ چاہتی ہیں ان کا شوہر بھی ایسی انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں میں مالی تعاون کرے۔

شو میں انہوں نے شادی کے حوالے سے اپنے خدشات کے بارے میں بھی بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں ڈر لگتا ہے کہ کوئی صرف شہرت کی خاطر ان سے شادی نہ کر لے کیونکہ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے اور ایسی چیزیں عام ہو جاتی ہیں، وہ کسی ایسے شخص کے ساتھ نہیں رہ سکتیں جو چند دن کی شہرت حاصل کرنے کے بعد انہیں چھوڑ دے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…