بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

سنجے دت اور نورا فتیحی کے نئے گانے پر پابندی کا مطالبہ

datetime 18  مارچ‬‮  2026 |

ممبئی (این این آ ئی)بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت اور ڈانسر و اداکارہ نورا فتیحی کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی تنازع کا شکار ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں فنکاروں کی آنے والی فلم کے ڈی: دی ڈیول کا گانا سرکے چنر تیری سرکے یوٹیوب پر جاری کیا گیا، جس کے بعد اسے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس گانے کے خلاف باقاعدہ شکایت درج کرا دی گئی ہے۔ ایڈووکیٹ ونیت جندال نے فلم سرٹیفکیشن کے مرکزی بورڈ سے رجوع کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گانے کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔مزید بتایا گیا ہے کہ شکایت صرف فلمی سرٹیفکیشن بورڈ تک محدود نہیں رہی بلکہ اسے وزارت اطلاعات و نشریات کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔ شکایت میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ گانے کے بعض بول قابلِ اعتراض ہیں اور عوامی سطح پر پیش کرنے کے لیے مناسب نہیں، جبکہ اس کی فلم بندی میں بھی غیر اخلاقی مناظر شامل کیے گئے ہیں۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کا مواد کم عمر بچوں اور نوجوانوں پر منفی اثر ڈال سکتا ہے، اسی لیے گانے پر فوری پابندی عائد کی جائے۔ دوسری جانب اس معاملے پر سوشل میڈیا پر بھی بحث جاری ہے، جہاں صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…