بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

معروف اداکارہ نے بھارتی ٹیم کے کپتان سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی

datetime 12  مارچ‬‮  2026 |

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ ردھیما پنڈت نے انڈین ٹیم کے کپتان شبمن گل سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔

کرکٹرز اور فلم یا ٹی وی ستاروں سے متعلق افواہیں اکثر سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے پھیل جاتی ہیں اور ایسا ہی کچھ ٹی وی اداکارہ ردھیما پنڈت اور بھارتی کرکٹر شبھمن گل کے درمیان مبینہ تعلق کی خبروں کے ساتھ بھی ہوتا نظر آیا۔ھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کئی مہینوں سے سوشل میڈیا پوسٹس اور کچھ رپورٹس میں دعوی کیا جا رہا تھا کہ اداکارہ ردھیما پنڈت اور شبمن گل ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔ کچھ لوگوں نے تو یہاں تک دعوی کیا کہ دونوں دسمبر 2024میں جے پور میں خاموشی سے شادی کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، تاہم ردھیما کا کہنا ہے کہ ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں۔35 سالہ اداکارہ جو بھارتی ڈرامے میں راجنی کے کردار سے مشہور ہوئیں، عموما وہ تنازعات سے دور رہنا پسند کرتی ہیں۔ایک حالیہ انٹریو کے دوران بھارتی کپتان کو ڈیٹ کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے، میں ایک غیر متنازع شخصیت ہوں اور اسی طرح رہنا چاہتی ہوں، میں نے کبھی کسی کے ساتھ غلط نہیں کیا اور نہ ہی کسی کے بارے میں غلط بات کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں صرف اسکرین پر رومانس کرنے والی بھی نہیں ہوں، بنیادی طور پر میں بہت بورنگ انسان ہوں اور آپ لوگ میرے بارے میں کوئی اسکینڈل یا منفی بات نہیں نکال سکتے۔ فلم سکندر کا مقدر کی اداکارہ نے اس سے پہلے بھی ایک انٹرویو میں ان افواہوں پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس کرکٹر کو ذاتی طور پر جانتی بھی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا نہیں سب سے پہلے تو میں انہیں(شبمن گل)جانتی ہی نہیں ہوں، مجھے لگتا ہے وہ ایک شاندار اسپورٹس پرسن ہیں، لیکن میں انہیں نہیں جانتی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کبھی میری ان سے ملاقات ہوئی تو مجھے یقین ہے کہ ہم اس بات پر ہنسیں گے کیوں کہ وہ بہت ہی کیوٹ ہیں، مگر بدقسمتی سے ایسا کچھ نہیں ہو رہا۔خیال رہے کہ 26سالہ کرکٹر شبھمن گل ماضی میں بھی اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا حصہ بنتے رہے ہیں۔اس سے پہلے ان کا نام سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارا ٹنڈولکر اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان سے بھی جوڑا جاتا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…