اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

معروف ٹک ٹاکر مذاق میں قتل، گولی مارنے کی ویڈیو وائرل

datetime 5  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے علاقے بالاکوٹ میں مقامی ٹک ٹاکر جاوید،

جو سوشل میڈیا پر مہانڈری کے نام سے معروف تھے، کو مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ افطار سے کچھ دیر پہلے پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق جاوید مہانڈری اپنے چند دوستوں کے ساتھ دریا کے کنارے افطار کرنے گئے تھے۔ اسی دوران ایک دوست کی آمد پر انہوں نے مذاق میں کوئی بات کہی، جس پر وہاں موجود افراد ہنسی مذاق میں مصروف تھے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں بھی ابتدا میں ماحول خوشگوار دکھائی دیتا ہے، تاہم چند لمحوں بعد ایک شخص نے اچانک پستول نکال کر فائر کر دیا۔گولی لگنے سے جاوید مہانڈری موقع پر ہی زمین پر گر گئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فائرنگ کرنے والا شخص مبینہ طور پر پولیس کا حاضر سروس اہلکار ہے جو واقعے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم کو گمان تھا کہ اسلحہ خالی ہے، لیکن پستول کے چیمبر میں موجود گولی جاوید مہانڈری کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔ واقعے کی خبر پھیلتے ہی مقتول کے لواحقین اور مقامی افراد شدید غم و غصے میں آ گئے۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے کاغان شاہراہ کو بند کر دیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں انتظامیہ سے مذاکرات ناکام ہونے پر مشتعل افراد نے بالاکوٹ پولیس اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کی اور عمارت کو آگ لگا دی۔

جاوید مہانڈری بالاکوٹ کے رہائشی تھے اور اپنے خوش مزاج اور مزاحیہ انداز کی وجہ سے علاقے میں کافی مقبول تھے۔ وہ اپنی دلچسپ گفتگو اور حرکات سے بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں کو محظوظ کرتے تھے۔ ان کی مزاحیہ ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ان کے ساتھی اپ لوڈ کرتے تھے جو ہزارہ ڈویژن میں خاصی مقبولیت رکھتی تھیں۔

بالاکوٹ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او سید اسرار شاہ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی مدد سے ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کو قانون کے مطابق سزا دلانے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

ادھر خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاوید مہانڈری ایک ملنسار اور مقبول شخصیت تھے اور ان کی اچانک موت انتہائی افسوسناک ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…