ہفتہ‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

طلاق سے متعلق سارہ عمیر کا یوٹرن، شوہر کو سب سے بڑا اثاثہ قرار دے دیا

datetime 26  فروری‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)پاکستانی ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ سارہ عمیر نے اپنی طلاق سے متعلق دیے گئے سابقہ بیان پر یوٹرن لیتے ہوئے مرد کو خواتین کی زندگی کا سب سے بڑا اثاثہ قرار دے دیا۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایک نجی پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور نجی زندگی کے مختلف پہلوئوں پر کھل کر گفتگو کی، دورانِ انٹرویو انہوں نے متعدد بار اپنے شوہر اور ہدایت کار محسن طلعت کا ذکر کیا تاہم انہیں سابق شوہر کہنے سے گریز کیا۔حالیہ گفتگو میں اداکارہ نے کہا کہ انہیں اپنے شوہر کے کیریئر سے متعلق مشوروں کو نظر انداز کرنے پر افسوس ہے کیونکہ ان پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے انہیں پیشہ ورانہ نقصان اٹھانا پڑا، ان کے بقول اب وہ ہر کردار کے انتخاب سے قبل اپنے شوہر سے مشورہ ضرور کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں ان کا کوئی قریبی دوست نہیں، سوائے محسن کے، میرا حقیقی دوست میرا شوہر اور میرے بچوں کا باپ ہی ہے، ایک موقع پر سارہ عمیر نے رشتوں سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے پیاروں کو کھونے کا خوف رہتا ہے، چاہے وہ والدین ہوں، بچے ہوں یا شوہر۔

اداکارہ نے کہا کہ مرد عورت کی زندگی میں اثاثے کی مانند ہوتے ہیں، وہ نگہبان اور کفیل ہوتے ہیں اور ایک حد تک انہیں اختیار حاصل ہونا چاہیے، ان کے مطابق قیادت کا کردار مردوں کو ہی زیب دیتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایک پروگرام میں سارہ عمیر نے اپنی طلاق کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی تھی، انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے تماشہ میں شرکت اس لیے کی تاکہ وہ اپنی طلاق کے صدمے سے باہر آ سکیں۔سارہ عمیر 2014 تک شوبز انڈسٹری میں سرگرم رہیں، تاہم محسن طلعت سے شادی کے بعد انہوں نے میڈیا انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی، اس جوڑے کے دو بیٹے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دوگولیاں۔۔اڑھائی کروڑ ہلاکتیں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…