اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

ڈاکٹر نبیہا اور فضا علی کی گفتگو پر مشی خان کی مزاحیہ اداکاری؛ ویڈیو وائرل

datetime 25  فروری‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی ڈاکٹر نبیہا نے میزبان فضا علی کے رمضان پروگرام میں شرکت کی اور شادی کے بعد پیدا ہونے والے اختلافات کے بارے میں بات کی۔

ڈاکٹر نبیہا جب اپنے شوہر کے ساتھ ہونے والے اختلافات پر گفتگو کر رہی تھیں اس وقت میزبان فضا علی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔فضا علی کئی مواقعوں پر شدید جذباتی اور آبدیدہ بھی ہو گئی تاہم ان کے اس عمل اور انداز گفتگو پر سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا کردیا۔اکثر نے اسے پلانٹڈ تو کسی نے اوور ایکٹنگ قرار دیا اور اب تک یہی موضوع سب سے زیادہ زیر بحث رہا ہے۔اداکارہ اور میزبان مشی خان جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں انھوں نے ڈاکٹر نبیہا اور فضا علی کے درمیان ہونے والی جذباتی گفتگو میں اپنی اداکاری کے رنگ بھر دیئے۔مشی خان نے اس وائس اوور پر شاندار مزاحیہ انداز میں اداکاری کی اور ان کی یہ ویڈیو جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیل گئی۔

مشی خان کے مزاحیہ اداکاری کے انداز میں ری ایکشن نے سوشل میڈیا صارفین کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔اس ویڈیو سے مشی خان کی اداکاری کے وہ سنہرے دن تازہ ہوگئے جب وہ ایک ہی ڈرامے عروسہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی تھیں۔سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں نے مشی خان سے اپیل کی انھیں پھر سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنا چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…