بدھ‬‮ ، 15 اپریل‬‮ 2026 

’شادی کے بعد لوگ بدل جاتے ہیں‘، گوہر رشید کا کبریٰ خان سے متعلق اہم انکشاف

datetime 24  فروری‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکار گوہر رشید نے اپنی اہلیہ کبری خان سے متعلق ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد خواتین تبدیل ہوجاتی ہیں

اور ان کا رویہ ویسا نہیں رہتا جیسے پہلے ہوتا ہے وہ اچانک سے بیوی بن جاتی ہیں۔ اداکارہ کبری خان اور گوہر رشید نے گزشتہ سال فروری 2025 میں مکہ مکرمہ میں نکاح کیا تھا جس میں ان کے قریبی اہلِ خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔مکہ مرکمہ میں ہونے والے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں جو کئی دنوں تک ٹرینڈ کرتی رہیں۔ بعد ازاں، شوبز شخصیات کی جانب سے مکہ مکرمہ یا مدینہ منورہ میں نکاح کرنے کا ایک نیا رجحان بھی دیکھنے میں آیا۔جوڑے کی شادی کو ایک سال سے زائد ہوچکا ہے اور دونوں نے نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن محفلِ رمضان میں شرکت کی۔ میزبان رابعہ انعم اور دانش تیمور کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر گوہر رشید اور کبری خان نے شادی کے بعد کی زندگی اور مکہ مکرمہ میں اپنے نکاح کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔شادی کے بعد خواتین میں تبدیلی کے حوالے سے گوہر رشید کا کہنا تھا کہ جی ہاں، ہم قریبی دوست تھے اور ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے تھے، لیکن سچ پوچھیں تو شادی کے بعد لوگ بدل جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شخصیت میں فرق آجاتا ہے، اور کبھی کبھی یوں لگتا ہے جیسے آپ نے کسی نئے شخص کے ساتھ زندگی شروع کی ہو۔اداکار نے کہا کہ ہم وہی ہیں لیکن روز ایک دوسرے کے بارے میں نئی باتیں دریافت کرتے ہیں، اور یہی نکاح کی خوبصورتی ہے۔کبری خان نے بھی اس پر اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ ابتدا میں ہماری اس بات پر اکثر بحث ہوتی تھی، جہاں گوہر شکایت کرتے تھے کہ میں بدل گئی ہوں اور روایتی بیوی بن گئی ہوں، جس پر میں نے جواب دیا، جی ہاں، کیونکہ میں آپ کی بیوی ہوں۔

مکہ میں نکاح کے بارے میں بات کرتے ہوئے کبری خان نے کہا کہ ہم دوست تھے اور شادی کے حوالے سے ہر بات پر گفتگو کرتے تھے جب کہ پہلے دن سے میں نے انہیں کہا تھا کہ میں اپنا نکاح مکہ میں کرنا چاہتی ہوں۔ادکارہ کا کہنا تھا کہ گوہر نے کہا کہ وہ بھی یہی چاہتے ہیں، آخرکار ہماری شادی ہوگئی اور تو یہ طے تھا کہ ہمارا نکاح مکہ میں ہی ہوگا جس پر بہت سے دوستوں نے خواہش ظاہر کی کہ وہ بھی تقریب میں شامل ہونا چاہتے ہیں، جس سے یہ لمحہ اور بھی خاص بن گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…