بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

فاطمہ ثنا شیخ کا وزن بڑھانے کے بعد خوفناک بیماری کا شکار ہونے کا انکشاف

datetime 12  فروری‬‮  2026 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے وزن بڑھانے کے بعد خوفناک بیماری کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں فاطمہ ثنا شیخ نے بتایا کہ مجھے فلم دنگل کیلئے اپنے کردار کی نوعیت کے حساب سے وزن بڑھانے کے لیے روزانہ ڈھائی ہزار سے 3 ہزار کیلوریز لینا پڑتی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ جب فلم دنگل کی شوٹنگ ختم ہوئی تو میں نے ورزش چھوڑ دی مگر کھانے کی عادت رہ گئی جس کی وجہ سے میں ایک خوفناک بیماری بولیمیا کا شکار ہوگئی۔اداکارہ نے بتایا کہ اس بیماری کے دوران ایک وقت ایسا بھی آیا جب میں 2، 2 گھنٹے تک مسلسل کھاتی رہتی تھی اور پھر زبردسی الٹی کرتی تھی تاکہ کیلوریز جسم میں جمع نہ ہوں۔انہوں نے بتایا کہ مجھے خود پر کوئی کنٹرول نہیں رہا تھا، کبھی میں بہت زیادہ کھاتی تو کبھی میں کھانا بالکل چھوڑ دیتی تھی۔

فاطمہ ثنا شیخ نے بتایا کہ میں شدید ذہنی دبائو اور احساسِ جرم کا شکار رہی اور مجھے یہ سمجھنے میں کافی وقت لگا کہ مسئلہ صرف کھانے کا نہیں بلکہ ذہنی صحت کا بھی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اب میں اپنی صحت کے حوالے سے زیادہ محتاط ہوں اور متوازن طرزِ زندگی اپنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…