بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

ماہرہ خان کا بدتمیزی سیکھنے کا اعتراف

datetime 11  فروری‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں بدتمیزی سیکھی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان اور فہد مصطفی کی آنے والی پاکستانی فلم آگ لگے بستی میں کا ٹریلر جاری کر دیا گیا، جس کے بعد شوبز انڈسٹری میں اس فلم کے حوالے سے خاصی دلچسپی دیکھنے میں آ رہی ہے۔بلال عاطف خان کی تحریر اور ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو کامیڈی، ایکشن اور رومانوی عناصر پر مبنی ایک کمرشل انٹرٹینر کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جسے عید کے موقع پر ناظرین کے لیے تیار کیا گیا ہے۔فلم کی کہانی برکت نامی ایک ایماندار مگر مالی مشکلات کا شکار شخص کے گرد گھومتی ہے، جس کا کردار فہد مصطفی نے ادا کیا ہے جبکہ ماہرہ خان ان کی اہلیہ الماس کے کردار میں نظر آئیں گی۔کہانی میں الماس اپنے شوہر کے مثالی طرزِ زندگی سے نالاں دکھائی دیتی ہیں اور دونوں کے درمیان تعلق فلم کی جذباتی بنیاد بنتا ہے۔ٹریلر میں ایکشن، مزاح اور ازدواجی کشیدگی کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں، جبکہ یہ بھی اشارہ ملتا ہے کہ برکت کا جرائم کی دنیا سے تعلق سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔فلم کے ذریعے سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والی ثمرہ شہزادی بھی پہلی مرتبہ مرکزی دھارے کے سنیما میں قدم رکھ رہی ہیں۔ ٹریلر لانچ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اسے اپنے لیے ایک جذباتی اور پرجوش تجربہ قرار دیا۔سینئر اداکار صلاح الدین تنیو بھی اس فلم میں اپنے بیٹے فہد مصطفی کے ساتھ پہلی بار اسکرین شیئر کر رہے ہیں۔ فہد مصطفی نے ایکسپریس ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک منظر میں والد کی جانب سے تھپڑ کھانا ان کے لیے جذباتی لمحہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ آج بھی اپنے والد سے اداکاری سیکھتے ہیں۔ان کے مطابق، ایک منظر میں مجھے تھپڑ پڑنا تھا اور وہ میرے والد نے مارا، جو محبت اور دعا سے بھرا ہوا تھا۔ میں بچپن سے اپنے والد کے ساتھ کام کر رہا ہوں اور ڈراموں میں بھی اس سے پہلے تھپڑ کھا چکا ہوں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…