بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

ریمبو مجھے اکشے کمار جیسے لگے تھے،صاحبہ نے محبت کی کہانی سنا دی

datetime 31  جنوری‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)معروف فلمی اداکارہ صاحبہ نے کہاہے کہ ریمبومجھے اکشے کمارجیسے لگے تھے، ابتدائے عشق میں وہ سیٹ پر میرے لیے گانا گاتے تھے اور موقع ملنے پر پھول بھی پیش کر دیا کرتے تھے۔تفصیلات کے مطابق معروف فلمی اداکارہ صاحبہ نے ابھرتے ہوئے ٹی وی اداکار افضل خان عرف ریمبو کی محبت کہانی سے ڈھکی چھپی نہیں تاہم ایک حالیہ انٹرویو میں صاحبہ نے کچھ ان کھلے راز افشا کردیئے۔فلم انڈسٹری میں راج کرنے والی اپنے وقت کی معروف ہیروئن صاحبہ نے اپنے تازہ انٹرویو میں بتایاکہ میں ہمیشہ سے بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کی مداح رہی ہوں۔اس موقع پر انھوں نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ جب پہلی بار میری ریمبو سے ملاقات ہوئی تو ریمبو اکشے کمار جیسے لگے تھے تاہم صاحبہ نے واضح کیا کہ میں ریمبو کی شکل و صورت سے زیادہ ان کی صاف دل طبیعت اور خوبصورت شخصیت سے متاثر ہوئی تھی۔

صاحبہ نے یہ انکشاف کیا کہ ابتدائے عشق میں ریمبو فلم کے سیٹ پر میرے لیے گانا گاتے تھے اور موقع ملنے پر پھول بھی پیش کر دیا کرتے تھے۔جب صاحبہ سے پوچھا گیا کہ محبت کا اظہار پہلے کس نے اور کیسے کیا تھا تو اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ باتیں اب کافی پرانی ہوچکیں،بچے بھی جوان ہوچکے ہیں۔ یہ سب بتا کر شرم آئے گی تاہم انھوں نے ایک یادگار واقعہ بھی سنایا جو شاید ان کے دل میں ریمبو کے لیے خوبصورت جذبات کا باعث بنا تھا۔ہوا یوں تھا کہ فلم ہاتھی میرے ساتھی کے گانے کی شوٹنگ کے دوران وہ سمندر میں ڈوبنے لگیں تو ریمبو نے اپنی جان پر کھیل کربچایا تھا۔اداکارہ صاحبہ نے بتایاکہ شادی کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ ریمبو کے ساتھ جیون ساتھی کا رشتہ مضبوط تر اور حسین ترین ہونے لگا اور آج ایک دوسرے کے بغیر زندگی کا تصور بھی مشکل لگتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…