بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

اریجیت سنگھ نے پلے بیک سنگنگ سے ریٹائرمنٹ کیوں لی؟ وجوہات سامنے آ گئیں

datetime 30  جنوری‬‮  2026 |

ممبئی (این این آئی)بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار اریجیت سنگھ نے فلمی پلے بیک سنگنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے مداحوں اور شوبز کی دنیا میں حیرت پیدا کر دی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اریجیت نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکانٹ پر مداحوں کے ساتھ پلے بیک سنگنگ سے ریٹائرمنٹ کے پیچھے کئی وجوہات بھی شیئر کی ہیں۔مداحوں کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹس کے مطابق 38 سالہ گلوکار نے وضاحت کی کہ یہ فیصلہ نہ تو اچانک کیا گیا اور نہ ہی کسی ایک واقعے کے اثر میں آ کر؛ اس کے پیچھے متعدد وجوہات ہیں اور وہ کافی عرصے سے اس پر غور و فکر کر رہے تھے۔

بالآخر انہوں نے اس قدم کو اٹھانے کی ہمت جمع کی۔اریجیت سنگھ نے اپنی تخلیقی بے چینی کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ ایک وجہ یہ ہے کہ وہ جلدی بور ہو جاتے ہیں، اسی لیے وہ ایک ہی گانے کو اسٹیج پر مختلف انداز میں پرفارم کرتے ہیں تاکہ خود کو تخلیقی طور پر مصروف رکھ سکیں۔ گلوکار نے اعتراف کیا کہ حقیقت یہ ہے کہ وہ پلے بیک سنگنگ کے موجودہ انداز سے بور ہو چکے ہیں۔مزید برآں، بھارتی میڈیا کے مطابق اریجیت نے اس بات پر زور دیا کہ وہ موسیقی کی انڈسٹری میں نئے ٹیلنٹ کے لیے جگہ بنانا چاہتے ہیں تاکہ نوجوان اور ابھرتے ہوئے گلوکار اپنی صلاحیتوں کو سامنے لا سکیں۔

اریجیت سنگھ نے مداحوں کو یقین دہانی کروائی کہ موسیقی ان کی زندگی کا لازمی حصہ رہے گی، وہ مکمل طور پر موسیقی سے کنارہ کش نہیں ہو رہے بلکہ آئندہ اپنی موسیقی خود تخلیق کریں گے اور اسے اپنی شرائط اور انداز میں پیش کریں گے۔اریجیت سنگھ کے اس فیصلے پر شوبز انڈسٹری کی جانب سے بھی مثبت ردعمل سامنے آیا اور کئی معروف شخصیات نے ان کے فیصلے کو سراہا ہے۔ تاہم، مداحوں کی بڑی تعداد اس خبر پر افسردگی کا اظہار کر رہی ہے اور انہیں دوبارہ پلے بیک سنگنگ میں دیکھنے کے لیے بے حد بیتاب ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…