جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

سینئر اداکارہ نشو بیگم اور ان کی بیٹی صاحبہ میں صلح ہوگئی

datetime 26  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستانی شوبز کی سینئر اداکارہ نشو بیگم اور ان کی صاحبزادی، اداکارہ صاحبہ، کے درمیان گزشتہ برس کے اختتام پر پیدا ہونے والی دوریاں اب ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ماں بیٹی کے رشتے میں آئی سردمہری رفتہ رفتہ محبت اور قربت میں بدلنے لگی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نشو بیگم کی حال ہی میں اپنی بیٹی صاحبہ سے دوبارہ ملاقات ہوئی، جن سے کچھ عرصے تک ان کے تعلقات کشیدہ رہے۔ یہ خوشگوار لمحہ اس وقت سامنے آیا جب نشو بیگم اپنے یوٹیوب چینل کے لیے لائیو پروگرام کر رہی تھیں۔

لائیو شو کے دوران اچانک صاحبہ اپنی والدہ کے کچن میں پہنچ گئیں، جہاں نشو بیگم کھانا تیار کر رہی تھیں۔ بیٹی کو سامنے دیکھ کر وہ حیران رہ گئیں۔ صاحبہ نے آگے بڑھ کر والدہ کو گلے لگایا اور محبت بھرے انداز میں پوچھا کہ کیا آپ کو میری یاد آتی ہے؟ اس پر نشو بیگم نے جواب دیا کہ جب سے ان کے بچے کراچی منتقل ہوئے ہیں، وہ انہیں بہت یاد کرتی ہیں۔نشو بیگم نے جذباتی انداز میں کہا کہ بیٹی سے ملاقات کے بعد وہ خود کو پہلے سے زیادہ توانا اور جوان محسوس کر رہی ہیں، حتیٰ کہ انہیں یوں لگتا ہے جیسے ان کی عمر صرف بائیس برس ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سب بچوں کی محبت کا اثر ہے، کیونکہ اولاد کی محبت ماں کو جو توانائی دیتی ہے، اس کا کوئی متبادل نہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ لوگ اکثر سوال کرتے ہیں کہ وہ خود کو اتنا متحرک کیوں رکھتی ہیں، سوشل میڈیا پر ویڈیوز کیوں بناتی ہیں اور ہمیشہ تیار کیوں نظر آتی ہیں۔ ان کے مطابق اس سب کی اصل وجہ ان کے بچے ہیں جو انہیں حوصلہ اور طاقت دیتے ہیں۔

نشو بیگم نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ کچھ لوگ بڑھاپے میں اپنے والدین کو تنہا چھوڑ دیتے ہیں یا اولڈ ایج ہومز بھیج دیتے ہیں، لیکن ان کے بچے ایسے نہیں ہیں۔ دوسری جانب صاحبہ نے کہا کہ لوگ تنقید کرتے رہتے ہیں، اس لیے انسان کو وہی کرنا چاہیے جو اسے خوشی دے۔نشو بیگم کے مداح ماں بیٹی کی اس دوبارہ ملاقات پر بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں اور ان کے وی لاگ پر محبت بھرے پیغامات، دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ 2024 میں صاحبہ کی اپنے حقیقی والد سے زندگی میں پہلی بار ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد نشو بیگم اور صاحبہ کے تعلقات میں کشیدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ اسی دوران ایک انٹرویو میں نشو بیگم نے بتایا تھا کہ انہیں تقریباً آٹھ ماہ سے بیٹی سے ملاقات کا موقع نہیں ملا تھا۔



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…