پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

اداکارہ صبا فیصل نے خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے کیلئے اہم مشورہ دیدیا

datetime 24  جنوری‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے کیلئے اہم مشورہ دے دیا۔صبا فیصل نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ازدواجی زندگی سے متعلق مشورہ شیئر کیاجس میں انہوںنے کہاکہ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں میری شادی ماموں کے بیٹے سے ہوئی، ماموں اور میری والدہ کے درمیان ایک خوبصورت رشتہ تھا لیکن میری شادی کے بعد یہ بڑا خوف تھا کہ اس نئے رشتے کی وجہ سے ان کا آپسی بندھن متاثر نہ ہو جائے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے برعکس یہ رشتہ مزید مضبوط ہو گیا اور وقت کے ساتھ وہ ایک دوسرے کے قریب تر ہو گئے، میرے ماموں کی وفات تک میری والدہ ان سے بے حد محبت کرتی رہیں، نئے رشتے بناتے وقت یہی مقصد ہونا چاہیے، پرانے رشتے متاثر نہیں ہونے چاہئیں بلکہ خاندانوں کو ایک دوسرے کے قریب آنا چاہیے اور لوگوں کے درمیان محبت بڑھنی چاہیے۔اداکارہ نے کہاکہ بہن، بھائیوں کی محبت انمول ہے اور نئے رشتوں کو اس میں اضافہ کرنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…