اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

جب مردوں کو بیوی میں دلچسپی نہیں ہوتی تو وہ بچے کیوں پیدا کرتے ہیں،اداکارہ مشی خان

datetime 1  جنوری‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)اداکارہ مشی خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کرکٹر عماد وسیم کا نام لیے بغیر ان سے سوال کرتی ہیں کہ جب مردوں کو بیوی میں دلچسپی نہیں ہوتی تو وہ بچے کیوں پیدا کرتے ہیں۔مشی خان نے وائرل ویڈیو میں کہا ہے کہ میرا پاکستانی کرکٹرز، شوبز شخصیات سمیت تمام مردوں سے سوال ہے کہ آپ لوگوں کو جب پتا ہوتا ہے کہ آپ کی اپنی بیوی سے نہیں زیادہ بنتی یا پھر میاں اور بیوی کے درمیان کوئی مسئلہ چل رہا ہے جس کی وجہ سے آپ ان کے ساتھ مزید نہیں رہنا چاہتے۔

انہوں نے ویڈیو میں مزید کہا کہ ایسے تمام مرد باہر کی عورتوں میں دلچسپی لیتے ہیں، خاص طور پر پارٹیوں میں یا پھر دیگر تقریبات میں جہاں گلیمرس خواتین ان کے اردگرد موجود ہوتی ہیں۔مشی خان نے سوال کیا کہ جب آپ باہر کی خواتین میں دلچسپی لیتے ہیں تو پھر گھر میں موجود اپنی بیویوں کے ساتھ بچے کیوں پیدا کرنا شروع کردیتے ہیں؟اداکارہ نے پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ کی ایک انسان سے نہیں بنتی تو چلیں مان لیتے ہیں کہ ایک بچہ پیدا ہوگیا لیکن پھر 2 ، 3 یا 4 بچے ہوجاتے ہیں اور 4 بچوں کے بعد آپ کہتے ہیں کہ ہماری بنتی نہیں ہے اور پھر طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ باہر کی خواتین جن کے ساتھ آپ تعلق میں ہوتے ہیں وہ آپ کو اپنے چنگل میں پھنساتی ہیں اور آپ ان کے ساتھ پھنس جاتے ہیں تو پھر اس لیے بیوی سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرتے ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل، سابق پاکستانی آل رانڈر عماد وسیم نے اپنی اہلیہ ثانیہ اشفاق کو طلاق دینے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد ثانیہ اشفاق نے بھی سوشل میڈیا پر اپنا ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے طلاق کی وجہ عماد وسیم کی مبینہ گرل فرینڈ کو قرار دیا۔بعد ازاں، عماد وسیم کی مبینہ گرل فرینڈ ڈیجیٹل کریئیٹر اور وکیل نائلہ راجہ نے سابق پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کے بارے میں سخت ردعمل دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…