اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

فیروز خان نے بچوں کی تحویل لینے سے انکار کردیا، علیزے سلطان کا دعوی

datetime 25  دسمبر‬‮  2025 |

ِکراچی (این این آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے دعوی کیا ہے کہ فیروز خان نے بچوں کی تحویل لینے سے انکار کردیا ہے۔حال ہی میں علیزے سلطان نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہیں اپنی دوست کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔مذکورہ ویڈیو کے کمنٹس میں ایک صارف نے علیزے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ان کے پاس بچوں کے سردیوں کے کپڑوں کے پیسے نہیں تھے۔صارف کی تنقید پر دیگر صارفین نے علیزے کا دفاع کیا اور لکھا کہ بچوں کی ذمہ داری پوری کرنا صرف ماں کی نہیں بلکہ باپ کی بھی ذمہ داری ہے۔ صرف اس بنیاد پر کہ ایک عورت اپنی زندگی میں آگے بڑھ رہی ہے، اسے ہر وہ کام کرنے کا پابند نہیں بنایا جا سکتا جو بچوں کے والد کو کرنا چاہیے۔

علیزے کم عمری میں طلاق اور مبینہ تشدد کا سامنا کر چکی ہیں، اب وہ اکیلی ماں ہیں، جبکہ بچوں کے والد دوبارہ شادی کر کے اپنی زندگی گزار رہے ہیں، اس لیے انہیں کم از کم بچوں کے اخراجات بروقت ادا کرنے چاہئیں۔بعدازاں علیزے سلطان نے بھی مذکورہ صارف کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ وہ(فیروز خان)تحویل لینا نہیں چاہتے۔ میں دو بار کوشش کر چکی ہوں، انہوں نے دونوں بچوں کو رکھنے سے انکار کردیا ہے۔واضح رہے کہ بچوں کی تحویل کے حوالے سے علیزے سلطان نے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

علیزے سلطان اور فیروز خان 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ ان کے 2 بچے سلطان اور فاطمہ ہیں۔2020 میں ان دونوں کی طلاق کی خبر اس وقت سامنے آئی جب علیزے سلطان نے فیروز خان پر گھریلو تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا۔اس وقت علیزے سلطان اپنی بیٹی فاطمہ کے ساتھ الگ رہائش پذیر ہیں، جبکہ بیٹا سلطان اپنے والد فیروز خان کے ساتھ رہتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…