بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

لڑکی سے آن لائن محبت ہوئی لیکن دھوکا ملا: ٹیپو شریف کا انکشاف

datetime 22  دسمبر‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ٹیپو شریف نے ایک لڑکی سے آن لائن محبت ہونے اور پھر دھوکا ملنے کا انکشاف کیا ہے۔حال ہی میں ٹیپو شریف نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے ایک تکلیف دہ تجربے کا انکشاف کیا، دوران شو میزبان نے سوال کیا کہ آپ کے ساتھ کوئی ایسا واقعہ پیش آیا جہاں آپ نے کسی شخص کو جو سمجھا ہو وہ اس سے مختلف نکلا ہو۔میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے انکشاف کیا کہ میں نے ایک بار آن لائن ایک لڑکی سے محبت کی تھی، میرا اس کے ساتھ ڈھائی سال تک تعلق رہا، حالانکہ ہماری کبھی ملاقات نہیں ہوئی، بعدازاں مجھے معلوم ہوا کہ اس لڑکی نے مجھ سے کئی جھوٹ بولے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بہت دیر میں محسوس ہوا کہ میں نے اپنی زندگی کے کئی قیمتی سال، یعنی 25 سے 27 سال کی عمر صرف اس کی وجہ سے ضائع کر دیے، جو ایک بہت اہم دور ہوتا ہے، اس تلخ تجربے نے مجھے بدل کر رکھ دیا۔ٹیپو شریف نے مزید کہا کہ اس واقعے کے بعد میں نے نئے تعلقات بنانے کی کوشش کی، مگر اب مجھ میں بھروسے کا مسئلہ پیدا ہو چکا ہے، میں نئے رشتے شروع نہیں کرنا چاہتا اور اگر کبھی ایسا خیال آئے بھی تو جان بوجھ کر خود کو دور کر لیتا ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں بہت جذباتی اور حساس ہوں، اس لیے مجھے ڈر لگتا ہے کہ کہیں کوئی نیا تعلق میرے لیے ایک اور مشکل کھڑی نہ کر دے۔

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…