اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

اینٹی پاکستان مواد، تمام خلیجی ممالک نے بالی ووڈ فلم’’ دھُرندھر ‘‘پر پابندی لگادی

datetime 12  دسمبر‬‮  2025 |

اسلا م آباد(نیوز ڈ یسک ) بھارت میں بننے والی نئی ایکشن فلم ’’دھُرندھر‘‘ کو خلیجی خطے میں ریلیز کی منظوری نہیں مل سکی۔بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات—تمام ممالک نے فلم کی نمائش سے انکار کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ریاستوں کو خدشہ تھا کہ فلم کا مواد پاکستان مخالف تصور ہوسکتا ہے، اسی لیے سینسر بورڈز نے اسے کلیئرنس دینے سے گریز کیا۔

پہلے بھی اس نوعیت کی کئی بھارتی فلمیں خلیج میں نمائش کی اجازت حاصل نہیں کرسکیں، اور ’’دھُرندھر‘‘ کی ٹیم کی کوششوں کے باوجود فیصلہ تبدیل نہ ہوا۔رپورٹس کے مطابق فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ اکشے کھنہ، سنجے دت، آر مادھون، ارجن رامپال، سارا ارجن اور رکیش بیڈی بھی شامل ہیں، جبکہ ہدایت کاری ادتیہ ڈَٹ نے انجام دی ہے۔ کہانی ایک ایسے بھارتی افسر کے گرد گھومتی ہے جو پاکستان میں داخل ہو کر وہاں کے سیاسی اور جرائم پیشہ نیٹ ورک کو چیلنج کرتا ہے۔یہ صورتحال نئی نہیں۔ اس سے قبل 2024 میں رتیک روشن اور دپیکا پڈوکون کی فلم ’’فائٹر‘‘ کو بھی ابتدا میں تمام خلیجی ممالک نے ریلیز سے روک دیا تھا۔ اگرچہ ابتدا میں صرف یو اے ای نے اسے نمائش کی اجازت دی، مگر پلوامہ حملے کی منظرکشی پر پاکستان مخالف بیانیے کی شکایات کے بعد اگلے ہی دن فلم کی اسکریننگ وہاں بھی روک دی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…