منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

سویرا ندیم کی نئی تصاویر وائرل؛ سوشل میڈیا صارفین آخر اتنے برہم کیوں ہیں ؟

datetime 15  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ورسٹائل اداکارہ سویرا ندیم نے ڈرامہ سیریز کے سیٹ سے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جو ان کے مداحوں کو بالکل پسند نہیں آئیں۔سویرا ندیم کے حسن اور اداکاری میں گرفتار مداحوں کی تعداد کہیں زیادہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی سوشل میڈیا پوسٹوں پر مداحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔تاہم اس بار سویرا ندیم کو اپنے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔ جنھوں نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی اداکارہ کو اوور ایڈیٹنگ پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو، لیکن سویرا جیسے”نیچرل ایکٹنگ کی ملکہ”کے لیے یہ خاص طور پر غیر متوقع تھا۔ مداح انہیں ہمیشہ سادگی اور شخصیت کی پختگی کی وجہ سے پسند کرتے آئے ہیں۔سویرا ندیم نے انسٹاگرام پر نئی تصاویر اپ لوڈ کی ہیں۔

جس میں وہ شاندار لباس نہایت پرکشش اور باوقار لگ رہی ہیں لیکن چہرہ کچھ زیادہ ہی سِلم اور روشن ہے۔جس سے مداحوں نے اندازہ لگا لیا کہ یہ اے آئی کی مدد سے نہایت زیادہ ایڈٹ کی گئی تصاویر ہیں جس میں فلٹر کا استعمال بھی ضرورت سے زیادہ ہے۔تصاویر وائرل ہوتے ہی مداحوں نے تبصروں کی برسات کر دی، کسی نے لکھا کہ یہ 90s والی سویرا کہاں گئی؟ جو کرش تھی ہماری، یہ تو کوئی فلٹرڈ ورژن ہے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ آپ اتنی خوبصورت ہیں پھر اتنی ایڈیٹنگ کیوں ضرورت پیش آگئی؟ایک صارف نے لکھا کہ ذرا کنٹرول کیجیے، آپ قدرتی طور پر خوبصورت ہیں۔کچھ مداحوں نے مذاقا کہا کہ چہرے کی ایڈیٹنگ اتنی زیادہ ہے کہ پاسپورٹ آفس بھی قبول نہ کرے!ایک مداح نے لکھا کہ ہمیں فلٹرز سے پاک اصلی سویرا ندیم ہی عزیز ہیں۔مداحوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سویرا جیسے باوقار فنکار فطری حسن اور خود اعتمادی کی مثال بنیں، سوشل میڈیا فلٹرز کا شکار نہ ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…