اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کے والد محمد اسلم انتقال کر گئے۔
’’جیو نیوز ‘‘ نےخاندانی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عاطف اسلم کے والد کچھ عرصے سے علیل تھے، انہیں چند ماہ قبل دل کا دورہ بھی پڑا تھا۔
عاطف اسلم کے والد کی نماز جنازہ بعد نماز عصر لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں ادا کی جائے گی ۔
محمد اسلم کی وفات کی تصدیق کے بعد مداحوں، ساتھی فنکاروں اور دنیا بھر سے چاہنے والوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔سوشل میڈیا پر عاطف اسلم اور ان کے اہلخانہ کے لیے دعاؤں اور ہمدردی کے پیغامات شیئر کیے جا رہے ہیں ۔