جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

جو سلمان خان کیساتھ کام کرے گا، زندہ نہیں رہے گا، گینگسٹر لارنس بشنوی

datetime 12  اگست‬‮  2025 |

ممبئی (این این آئی)بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوی کے گروہ نے ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو نشانہ بناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جو بھی پروڈیوسر، ڈائریکٹر یا اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرے گا، وہ اپنی جان کا خود ذمہ دار ہوگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دھمکی کینیڈا میں کپل شرما کے کیفے “کپس کیفے” پر فائرنگ کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔

ایک آڈیو پیغام میں خود کو ہیری باکسر کہنے والے شخص نے فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی اور سلمان خان سے وابستہ ہر شخص کو نشانہ بنانے کی وارننگ دی۔کپل شرما کے کیفے پر فائرنگ کا واقعہ سرے، برٹش کولمبیا میں پیش آیا جہاں کیفے پر ایک ماہ میں دوسری بار حملی کیا گیا تھا۔خوش قسمتی سے دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مگر عمارت کو نقصان پہنچا اور عملہ خوف و ہراس کا شکار ہے۔یاد رہے کہ لارنس بشنوی گینگ نے سلمان خان کو 1998 کے کالے ہرن شکار کیس کی وجہ سے ہدف بنایا ہوا ہے کیونکہ بشنوی برادری کالے ہرن کو مقدس مانتی ہے۔کینیڈا میں لورنس بشنوی نیٹ ورک کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے بعد مقامی حلقوں کی جانب سے اسے دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…