منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

74 سالہ رجنی کانت کے فلم”قلی“ کیلئے معاوضے نے سب کو حیران کردیا

datetime 12  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارت کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کے فلم قلی کیلئے معاوضے نے سب کو حیران کردیا۔بھارت کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کی فلم قلی 14 اگست کو ریلیز ہوگی، اس فلم میں عامر خان، اوپیندرا سمیت دیگر بھی نظر آئیں گے۔یہ فلم بڑے بجٹ سے بنائی گئی ہے اور اس فلم کا بجٹ 350 سے 400 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

اس فلم کیلئے اداکاروں کیجانب سے وصول کیے گئے معاوضے نے سب کو حیران کردیا۔ رپورٹس کے مطابق اس فلم میں عامر خان مختصر سے کردار میں نظر آئیں گے جو کہ 15 سے 20 منٹ کا ہے اور اس کیلئے مسٹر پرفیکشنسٹ نے 20 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا۔حیران کن بات یہ ہے کہ سپر اسٹار رجنی کانت نے اس فلم کیلئے 200 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق رجنی کانت کا معاوضہ 150 کروڑ تھا اور فلم کی ریلیز سے بڑی تعداد میں ایڈوانس بکنگ نے پروڈیوسرز کو معاوضہ بڑھانے پر مجبور کردیا۔اس فلم کیلئے اداکار ستھیا راج اور اداکارہ شروتی ہاسن نے 4، 4 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیا جبکہ ہدایت کار نے 50 کروڑ بھارتی روپے فیس وصول کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…