منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

ایک مشہور ڈائریکٹر نے پسندیدہ کردار کیلئے نامناسب پیشکش کی: اداکارہ ژالے سرحدی کا انکشاف

datetime 5  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ژالے سرحدی نے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں کاسٹنگ کاچ سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔پاکستانی اداکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نیشوبز انڈسٹری کے حوالے سے کھل کر بات کی۔میزبان نے اداکارہ سے سوال کیاکہ کیا انہیں انڈسٹری میں کبھی کاسٹنگ کاچ جیسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا؟میزبان کے سوال پر اداکارہ نے جواب دیاکہ شوبز میں کاسٹنگ کاچ حقیقت میں موجود ہے اور انکشاف کیا کہ انہوں نے بھی کیریئر کے آغاز میں اس کا سامنا کیا۔

اداکارہ کاکہنا تھا کہ ایک پروجیکٹ کے لیے انہیں نامناسب پیشکش کی گئی تھی، ا نہوں نے بتایاکہ اگرچہ پیشکش اتنی جارحانہ نہیں تھی مگر پیشکش ضرور ہوئی تھی اور یہ پیشکش جس ڈائریکٹر کی جانب سے کی گئی وہ آج بھی انڈسٹری میں موجود ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ ہدایتکار نے پیشکش سے قبل انہیں ایک پروجیکٹ کے لیے یہ کہہ کر مسترد کیا تھا کہ وہ بہت لمبی ہیں لیکن بعد میں اسی ہدایتکار نے انہیں اپنا پسندیدہ کردار نبھانے کے لیے ایک نامناسب پیشکش کی۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ شوبز میں صرف اپنی پڑھائی کو فنڈ کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں اور وہ کاسٹنگ کاچ پر کئی لوگوں کو شٹ اپ کال دے چکی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…