لاہور (این این آئی)اداکارہ و ٹی وی میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ جن مردوں کو رن مرید کے طعنے دیے جاتے ہیں، دراصل ایسے شوہروں کی بیویاں ان کی نفسیات سے کھیل کر انہیں قابو کرتی ہیں۔ندا یاسر کے حال ہی میں نشر ہونے والے مارننگ شو میں میاں اور بیوی میں اچھے تعلقات کس طرح برقرار رکھے جائیں پر گفتگو کی گئی، جہاں میزبان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔پروگرام میں شامل نفیساتی ماہر خاتون کا کہنا تھا کہ عام طور پر مرد حضرات کو گھریلو کام کرنے کی عادت نہیں ہوتی، اگر ایسے افراد کوئی کام کرنے لگتے ہیں تو انہیں بیویاں طعنے دیتی ہیں۔
ماہر نفسیات کے مطابق مرد سے اگر کسی کے دوران کوئی غلطی ہوجائے تو بیویاں انہیں طعنے دیتی ہیں جب کہ وہ یہ نہیں سوچتیں کہ ان کے پاس گھریلو کام کرنے کی مہارت ہے جو کہ مردوں کے پاس نہیں۔اسی بات پر ندا یاسر کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ بعض بیویاں درست انداز میں کام نہ کرنے پر شوہروں کو طعنے دیتی ہیں اور خواتین کے پاس یہ طاقت ہوتی ہے کہ وہ تمام کام کر سکیں۔ٹی وی میزبان نے کہا کہ لیکن خواتین اپنے شوہروں کو سمجھا سکتی ہیں، تاہم وہ انہیں سمجھانے کے بجائے انہیں قابو میں رکھنا چاہتی ہیں۔ندا یاسر کے مطابق جو شوہر اپنی بیوی کی بات مان رہے ہوتے ہیں یا ان کی ہدایات پر چل رہے ہوتے ہیں تو ان سے متعلق غلط سوچا جاتا ہے، یہ کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی بیوی کو سنتا اور مانتا ہے۔