بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

اجے دیوگن کی اسٹیڈیم میں شاہد آفریدی سے ملاقات، بھارت میں ہنگامہ مچ گیا

datetime 22  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر ان دنوں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی ایک تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دونوں شخصیات خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے سے ملتے اور بات چیت کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔تصویر میں اجے دیوگن کو شاہد آفریدی سے پرتپاک انداز میں مصافحہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد یہ تصاویر سوشل پلیٹ فارمز پر زیر بحث آ گئیں۔

تاہم بھارتی شدت پسندوں نے اس منظر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اجے دیوگن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔یہ تصاویر ایک ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب حال ہی میں لندن میں ہونے والی لیجنڈز ورلڈ چیمپئنز شپ کے دوران بھارت اور پاکستان کے درمیان شیڈول میچ سیکیورٹی اور سیاسی کشیدگی کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ ایسے میں یہ تصویر بھارتی صارفین کے درمیان جذباتی ردعمل کا باعث بنی۔تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے۔ وائرل ہونے والی یہ تصاویر حالیہ واقعہ سے نہیں بلکہ گزشتہ برس یعنی 2024 میں برمنگھم میں منعقد ہونے والے لیجنڈز ورلڈ چیمپئن شپ کے دوران لی گئیں تھیں، جب شاہد آفریدی اور اجے دیوگن کی ملاقات ایک خوشگوار موقع پر ہوئی تھی۔بھارتی سوشل میڈیا پر بعض عناصر نے اس پرانی تصویر کو حالیہ بتا کر عوامی جذبات کو ابھارنے کی کوشش کی، تاہم کچھ ذمہ دار بھارتی صارفین نے اس پروپیگنڈے کا پردہ چاک کرتے ہوئے تصویر کی اصل تاریخ اور پس منظر واضح کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…