ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے اداکارشائنی اہوجا نے ہمیشہ کیلئے بھارت چھوڑ دیا۔شائنی اہوجا نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2005 میں فلم ہزاروں خواہشیں ایسی سے کیا اور پہلی فلم میں بہترین ڈینیو اداکار کا ایوارڈ لے اڑے تھے۔اس کے بعد فلم گینگسٹر میں اداکاری کی اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔بالی وڈ اداکار نے ایک کے بعد ایک فلم کی لیکن جون 2009 میں ان کو اپنی ملازمہ سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور بعد میں 7 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی۔
بعد ازاں اداکار نے 2015 میں فلم ویلکم بیک میں کام کیا لیکن انہیں انڈسٹری میں کام نہیں ملا اور وہ فلمی دنیا سے دور ہوگئے۔گزشتہ دنوں 50 سالہ شائنی اہوجا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگیں تو نئے انکشافات سامنے آئے۔ رپورٹس کے مطابق شائنی اہوجا 2021 میں بھارت چھوڑ چکے ہیں اور فلپائن کے شہر منیلا میں فیملی کے ہمراہ مستقل رہائش پذیر ہیں۔رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکار فلپائن میں گارمنٹس کا بزنس کر رہے ہیں۔