منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

مہوش حیات ساتھی اداکار ساحر لودھی کو ٹرول کرنے والوں پر شدید برہم

datetime 21  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان شوبز کے مشہور میزبان اور اداکار ساحر لودھی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے ہیں۔ان دنوں ساحر لودھی کے آفیشل سوشل میڈیا اکانٹس پر ان کی روزمرہ مصروفیات کی ویڈیوز پوسٹ کی جارہی ہیں، جن میں وہ ہمیشہ کسی میٹنگ کی تیاری کرتے نظر آتے ہیں اور ایسا دکھاتے جیسے اچانک انکی ویڈیو بن رہی ہے اور وہ اس سے بیخبر تھے۔ان ویڈیوز میں ان کے مصنوعی تاثرات اور ایک جیسے انداز کے باعث یہ کلپس میمز کی شکل میں وائرل ہو چکے ہیں۔

جس کے بعد سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے ساتھ ساتھ معروف اداکار یاسر نواز، فیصل قریشی اور اعجاز اسلم نے ان ویڈیوز کا مزاحیہ انداز میں جواب دیا، جس پر صارفین نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔تاہم اداکارہ مہوش حیات نے ساحر لودھی کا مزاق بنانے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ ساحر لودھی انڈسٹری کے ایک بہترین فنکار ہیں جنہوں نے اپنا نام بنانے میں بہت محنت کی ہے اور کسی کی محنت اور جدوجہد کا مذاق اڑانا درست نہیں۔مہوش حیات نے کہا کہ ساحر لودھی نے ایک مشکل انڈسٹری میں مستقل مزاجی سے اپنا مقام بنایا ہے اور ان کا تمسخر اڑانا ناانصافی ہے۔ ان کے مطابق ہمیں دوسروں کے جذبات کا احترام کرنا چاہیے اور ہمدردی کو فروغ دینا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…