منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

حمیرا اصغر کیس سے جڑے کئی افراد کے بیانات ریکارڈ ، مزید اہم انکشافات سامنے آگئے

datetime 18  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں پولیس نے بلڈنگ کے چوکیدار، پڑوسیوں سمیت کئی افراد کے بیان ریکارڈ کرلیے۔تفصیلات کے مطابق ماڈل واداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے، پولیس نے مالک مکان، اسٹیٹ ایجنٹس اور 10 سے زائد افراد کے بیانات قلمبند کرلیے۔پولیس کا کہنا تھا کہ چوکیدار اور گھریلو ملازمہ کا بیان بھی شامل تفتیش کرلیا گیا ہے جبکہ پہلی منزل کے مکینوں اور بالائی منزل پر رہائش پذیر افراد سے بھی تحقیقات مکمل کرلی ہے۔

حکام نے بتایا کہ حمیرا نے فلیٹ 2 اسٹیٹ ایجنٹس کی مددسیحاصل کیا، دونوں اسٹیٹ ایجنٹس اورمالک مکان کے بیانات حاصل کرلیے گئے۔حمیرا کی ڈائری سے ملنے والے نمبرز پر رابطہ کیا جارہا ہے تاہم اداکارہ کے موبائل فون سے 10 اکتوبر سے پہلے کی کچھ چیٹ ڈیلیٹ ہے، جس کی تفتیش جاری ہے۔پولیس موبائل ڈیٹا اور سوشل میڈیا روابط کا بھی بغور جائزہ لے رہی ہے۔تفتیشی پولیس کے مطابق اب تک حمیرہ اصغر کا ایک بینک اکانٹ سامنے آیا ہے، جس میں تین لاکھ سیزائدرقم موجودہے،دیگرنجی بینکوں سیبھی حمیرا اصغر کے اکانٹس کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے خط لکھے جا چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…