اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

حرا مانی کی عروسی لباس میں رقص کی ویڈیو وائرل

datetime 16  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ حرا مانی کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ سمیٹ لی۔ حرا مانی نے حال ہی میں اپنے آفیشل انسٹاگرام اکانٹ پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ نوے کی دہائی کی دلہن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں۔ ویڈیو میں حرا مانی عروسی لباس اور روایتی زیورات پہنے دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ ان کا میک اپ بھی دلہنوں جیسا ہے۔وہ کیمرے کے سامنے رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں تاہم ویڈیو میں پسِ منظر میں چلنے والا گانا میوٹ کیا گیا ہے اور اس کی جگہ عاشق و محبوب کے اشعار شامل کیے گئے ہیں، جس سے ان کی ویڈیو مزید دلچسپ ہوگئی ہے۔

اداکارہ نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں بھی شاعرانہ انداز اپنایا اور تحریر کیا: “کیا تم نے کبھی اپنی ہی آنکھوں میں جھانکا ہے؟ خاموشی میں اپنا نام سنا ہے؟ آئینے کے پار جو چہرہ دکھائی دیتا ہے، کیوں نہ رک کر مجھ سے ملو؟”یہ ویڈیو منظر عام پر آتے ہی صارفین نے اس پر تبصرے شروع کردیے۔ کمنٹس سیکشن میں کوئی حرا مانی کی اداں، اسٹائل اور تخلیقی انداز کو سراہا رہا ہے جبکہ کچھ صارفین ان کے لباس کے انتخاب کی وجہ سے ان پر تنقید کر رہے ہیں۔ تاہم اداکارہ کے مداحوں نے ان کے اس نئے روپ کو منفرد اور دلکش قرار دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…