منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

شادی کرنے سے پہلے 100 سال تک سوچیں، علیزہ سلطان

datetime 16  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سوشل میڈیا اسٹار، ماڈل اور اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ سیدہ علیزہ سلطان نے خواتین کو شریکِ حیات کے انتخاب کے حوالے سے مشورہ دیتے ہوئے انہیں خبردار کیا ہے کہ وہ بڑا فیصلہ لینے سے قبل 100 سال تک سوچیں۔انسٹاگرام اسٹوری میں علیزہ سلطان نے خواتین کو خبردار کیا کہ وہ زندگی کے اہم فیصلے میں جلد بازی سے کام نہ لیں بلکہ وقت لے کر سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔انہوں نے لکھا کہ صحیح شریکِ حیات کا انتخاب بہت ضروری ہے، اپنی زندگی کا یہ بڑا فیصلہ کرنے سے پہلے مکمل غور و فکر کریں، کیونکہ ایک غلط فیصلہ پوری زندگی پر اثر ڈال سکتا ہے۔علیزہ سلطان کے مطابق اگر سوچے سمجھے بغیر کسی غلط شخص سے شادی کی جائے تو زندگی کا ہر دن آپ کے لیے مشکل ہوگا اور آپ ہر لمحے خود کو قصور وار سمجھیں گی۔

انہوں نے پوسٹ میں اپنی ناکام شادی سے متعلق کچھ نہیں لکھا، تاہم ان کی پوسٹ کو متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے شیئر کیا گیا، جہاں صارفین نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا۔علیزہ سلطان کے بیان کو سوشل میڈیا پر خاصی توجہ ملی اور کئی صارفین ان کے تجربے کی روشنی میں دیے گئے اس مشورے کو قابلِ قدر بھی قرار دیا۔علیزہ سلطان اور فیروز خان میں 2022 میں طلاق ہوگئی تھی، دونوں کو دو بچے ایک بیٹا، ایک بیٹی ہیں، جن کی پرورش دونوں مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی، اداکار نے طلاق کے دو سال بعد 2024 میں دوسری شادی کرلی تھی، تاہم عیلزہ سلطان نے تاحال دوسری شادی نہیں کی۔علیزہ سلطان نے فیروز خان پر گھریلو تشدد کے الزامات بھی عائد کیے تھے جب کہ دونوں کے درمیان بچوں کی حوالگی اور کفالت کا کیس بھی طویل عرصے تک زیر سماعت رہا اور ان کے کیسز تاحال عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…