جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

پشاور کی دعائے خدیجہ نے ‘مس گلوبل پاکستان’ کا تاج اپنے سر سجا لیا

datetime 15  جولائی  2025 |

لاہور(این این آئی)پشاور سے تعلق رکھنے والی دعائے خدیجہ نے اپنی خوبصورتی، اعتماد اور متاثرکن شخصیت سے ججز کے دل جیت لیے اور مس گلوبل پاکستان 2025 کا تاج اپنے سر سجا لیا۔لاہور میں منعقد ہونے والے مس گلوبل پاکستان 2025 کے شاندار مقابلے میں پشاور سے تعلق رکھنے والی دعائے خدیجہ نے اپنی خوبصورتی، پراعتماد شخصیت اور بامقصد گفتگو سے سب کو متاثر کرتے ہوئے ‘مس گلوبل پاکستان’ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔مقابلے کے دوران چمکتی روشنیوں اور سینکڑوں نگاہوں کے سامنے دعائے خدیجہ نے نہ صرف دلکش انداز میں ریمپ واک کی بلکہ اپنی ذہانت، نظریے اور اعتماد سے ججز کے دل جیت لیے۔

انہوں نے اپنی کامیابی سے یہ ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین نہ صرف باصلاحیت ہوتی ہیں بلکہ باوقار بھی ہوتی ہیں۔دعائے خدیجہ کا تعلق خیبر پختونخوا کے شہر پشاور سے ہے جہاں مخصوص روایات کے باوجود انہوں نے بڑے خواب دیکھے اور انہیں حقیقت کا روپ بھی دیا۔ان کی کامیابی نوجوان پاکستانی لڑکیوں کے لیے ایک امید اور حوصلے کا پیغام ہے کہ اگر ارادے مضبوط ہوں تو کوئی بھی منزل دور نہیں۔مس گلوبل پاکستان کا یہ مقابلہ نہ صرف خوبصورتی کا مظہر تھا بلکہ یہ خواتین کی خود اعتمادی، سماجی شعور اور وڑن کو پرکھنے کا ایک منفرد پلیٹ فارم بھی تھا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…