پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سالگرہ کی مبارکباد دینے کے عدنان صدیقی سے کتنے پاؤنڈز لیے؟ چاہت فتح علی خان کا انکشاف

datetime 19  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چاہت فتح علی خان نے کہا ہے کہ عدنان صدیقی کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کیلئے 92 ہزارسے زائد رقم وصول کی تھی،کئی پاکستانی فنکار اپنے ڈراموں یا دیگر پروموشنز کیلئے مجھ سے ذاتی ویڈیوز ،اشتہارات بنواتے ہیں، میں سب کیلئے دستیاب ہوں۔ایک ویڈیو میں چاہت فتح علی خان نے بتایا ہے کہ معروف اداکار عدنان صدیقی کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے بدلے 250پونڈز (تقریبا 92 ہزار 500 پاکستانی روپے)وصول کیے تھے۔

اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا، کچھ صارفین نے چاہت کو مبارک باد دی جبکہ کئی افراد نے ان کا مذاق اڑایا۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں کہا کتنے پیسے لو گے کہ انٹرنیٹ سے غائب ہو جائو؟جواب دیتے ہوئے چاہت فتح علی خان نے اپنی فیس کا دفاع کیا اور کہا ہے کہ اب میں صرف سالگرہ کی مبارک باد کیلئے 100پائوونڈز چارج کرتا ہوں، یہی میری آمدنی کا ذریعہ ہے، میں جب کسی شو میں جاتا ہوں یا کسی فیملی ایونٹ کا حصہ بنتا ہوں، تب بھی معاوضہ لیتا ہوں۔انہوں نے وضاحت کی کہ میری سالگرہ کی مبارکباد کوئی معمولی ویڈیو نہیں ہوتی، میں 1 سے 5منٹ کی ویڈیو تیار کرتا ہوں، جس میں تعریفیں اور کبھی کبھار گانا بھی شامل ہوتا ہے۔

چاہت فتح علی خان نے انکشاف کیا کہ کئی پاکستانی فنکار بھی اپنے ڈراموں یا دیگر پروموشنز کے لیے مجھ سے ذاتی ویڈیوز اور اشتہارات بنواتے ہیں، میں سب کے لیے دستیاب ہوں، اللہ سب کو خوش رکھے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب یہ کام میری مکمل پیشہ ورانہ مصروفیت بن چکا ہے، یہی میرا کام ہے آپ کو تفریح فراہم کرنا، آپ کے کاروبار کو پروموٹ کرنا، آپ کے یوٹیوب چینل کی تشہیر کرنا اور ٹک ٹاکرز کی مدد کرنا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…