بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

کیا شاہ رخ خان دیوالیہ ہو گئے؟ نجومی نے اداکار کے ‘منّت’ چھوڑنے کی اصل وجہ بتا دی

datetime 9  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے تقریباً دو دہائیوں کے بعد پہلی بار اپنی رہائش گاہ ’منت‘ کو عارضی طور پر چھوڑ دیا ہے، جس کے بعد وہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ رخ خان اور ان کا خاندان ممبئی کے ایک مہنگے علاقے میں واقع ’پوجا کاسا‘ اپارٹمنٹس میں منتقل ہو گیا ہے۔ ان کی مستقل رہائش، باندرہ میں واقع مشہور بنگلہ ’منت‘، اس وقت تزئین و آرائش کے مراحل سے گزر رہا ہے، جس کی وجہ سے وہ کچھ وقت کے لیے وہاں سے منتقل ہو گئے ہیں۔

اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں معروف صحافی سدھارتھ کنن، نجومی گیتانجلی سکسینہ کا انٹرویو کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں سدھارتھ نے ان افواہوں کا تذکرہ کیا جن میں کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان دیوالیہ ہو چکے ہیں۔

ٹیرو کارڈ ریڈر گیتانجلی سکسینہ نے اداکار کی تاریخِ پیدائش اور ان کے ستاروں کی روشنی میں تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان کو کام سے شدید لگاؤ ہے، لیکن ان کے مالی حالات اس وقت پریشان کن دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شاہ رخ ممکنہ طور پر قرضوں کا سامنا کر رہے ہیں اور ان کے مالی مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔

گیتانجلی کا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ خان ان مشکلات سے نکلنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں اور وہ قانونی معاملات میں بھی الجھے ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق یہ وقت اداکار کے لیے تبدیلی کا ہے، اور انہیں نئی سمت اختیار کرنی چاہیے۔

فلمی مستقبل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نجومی نے کہا کہ شاہ رخ خان کی آنے والی فلمیں اس وقت بہتر کامیابی حاصل کریں گی جب وہ اگست 2025 کے بعد ریلیز ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…