جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

سشانت سنگھ راجپوت کیس بند:فیصلے نے سب کو چونکا دیا

datetime 25  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بالی وڈ اداکارہ ملیکہ شیراوت نے انکشاف کیا ہے کہ ہٹ فلم”ویلکم”کے سیٹ پر میری توجہ حاصل کرنے کے لیے نانا پاٹیکر اور انیل کپور جھگڑا کرتے تھے۔ملیکہ شیراوت نے حال ہی میں راجکمار را اور ترپتی ڈمری کے ساتھ ”وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو”کے ساتھ فلموں میں واپسی کی ہے۔ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے اپنی ماضی کی فلموں کے حوالے سے بات کی اور 2007 میں ریلیز ہونے والی رومانوی کامیڈی فلم ”ویلکم”کے سیٹ پر ہونے والے مزاحیہ قصوں کا تذکرہ بھی کیا۔فلم ”ویلکم”کے سیٹ کا ایک قصہ سناتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اداکار انیل کپور اور سینئر اداکار نانا پاٹیکر میری توجہ حاصل کرنے کیلئے جھگڑا کرتے تھے اور میں خود کو بہت خاص محسوس کرتی تھی، وہ دونوں بہت اچھے انسان اور اداکار ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فلم کی شوٹنگ دبئی میں ہوئی تھی جہاں بہت گرمی تھی اور ہمارا میک اپ بھی خراب ہو رہا تھا لیکن اس بات کی کسی کو بھی فکر نہیں تھی، بس ہر کوئی جلد سے جلد شوٹنگ مکمل کرکے گھر جانا چاہتا تھا۔فلم”ویلکم”کی کاسٹ میں اداکار انیل کپور، اکشے کمار، نانا پاٹیکر، اداکارہ کترینہ کیف اور ملیکہ شیراوت سمیت دیگر اداکار بھی شامل تھے، فلم کی کامیابی کے بعد”ویلکم بیک”کے نام سے اس فلم کا سیکوئل بھی بنایا گیا جو 2015 میں ریلیز ہوا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…