ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کامیڈین نے 81 ملین ڈالر کمائے

datetime 18  مارچ‬‮  2025 |

نیویارک (این این آئی)دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کامیڈین نے 81 ملین ڈالر کمائے، باکس آفس پر کوئی بڑی ہٹ فلم نہ ہونے کے باوجود انہوں نے ٹام کروز، ہیو جیک مین اور بریڈ پٹ سے بڑے اسٹارز کو کمائی کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا۔ رواں ماہ کے آغاز میں فوربز میگزین نے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی سالانہ فہرست جاری کی، جس میں کوئی حیرانی کی بات نہیں کہ ڈوین جانسن(دا راک)سرفہرست رہے۔ انہوں نے موانا 2 اور ریڈ ون جیسی دو بڑی فلموں کی بدولت شاندار کمائی کی۔

فہرست میں شامل بیشتر اسٹارز نے بڑی فلموں سے بھاری معاوضہ حاصل کیا، لیکن ایک اداکار ایسا بھی تھا جس کی کوئی بڑی فلم نہیں آئی، پھر بھی وہ سب پر بازی لے گیا۔فہرست میں شامل کامیڈی کے لیجنڈ جیری سین فیلڈ، جو برسوں سے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کامیڈین رہے ہیں، اس بار ایک جونیئر کامیڈین سے پیچھے رہ گئے، جس نے 2024 میں 81 ملین ڈالر کمائے وہ بھی بغیر کسی بڑی ہٹ فلم کے۔کیون ہارٹ نے 81 ملین ڈالر نیٹ (108ملین ڈالر مجموعی)کما کر 2024 میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کامیڈین کا اعزاز حاصل کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…