منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

وکی کوشل کی فلم نے پشپا 2 کا ریکارڈ توڑ دیا

datetime 4  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کی فلم چھاوا نے باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریلیز کے 10 روز کی کمائی میں پشپا 2 کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی 10 روز میں فلم چھاوا نے 326 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی ہے۔چھاوا کی اس غیر معمولی کامیابی نے اسے سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل کر دیا ہے۔ اس فلم میں وکی کوشل نے مراٹھا جنگجو چھترپتی سنبھاجی مہاراج کا کردار ادا کیا جبکہ رشمیکا مندانا نے ان کی اہلیہ یسو بائی کا کردار نبھایا۔

فلم کی کہانی اور اداکاروں کی کارکردگی کو ناظرین اور ناقدین دونوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔14فروری کو ریلیز ہونے والی فلم چھاوا نے بھارت میں 528 کروڑ کا بزنس کرلیا جبکہ اسکی مجموعی کمائی 613 کروڑ 56 لاکھ روپے ہے۔یہی نہیں بلکہ وکی کوشل کی فلم نے الو ارجن کی فلم پشپا 2 کے ایک ریکارڈ کو بھی توڑ دیا۔ چھاوا تیسرے ہفتے میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم بن گئی ہے۔ چھاوا نے تیسرے ویک اینڈ پر 60 کروڑ 10 لاکھ کا بزنس کیا جبکہ پشپا نے 60 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…