جمعہ‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دوستوں سے متعلق جگن کاظم کو بیان دینا مہنگا پڑ گیا

datetime 19  فروری‬‮  2025 |

لاہور(این این آئی)اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان جگن کاظم نے حفظان صحت سے متعلق ایک پروگرام میں اپنے ساتھی اداکاروں اور دوستوں کی عادات و اطوار سے متعلق بات کی تھی۔جگن کاظم نے شو میں شکوہ کیا تھا کہ ہم میں سے اکثر اپنی صحت کا خیال نہیں رکھتے اور ہماری کچھ بری عادات دوسروں کے لیے تکلیف یا کوفت کا باعث بن سکتی ہیں۔جگن کاظم نے کہا کہ میرے ملنے جلنے والوں اور انڈسٹری کے دوستوں کے جسم سے بدبو آتی ہے۔

اداکارہ اور میزبان نے بتایا کہ شادی کی ایک تقریب میں جاننے والے افراد ملے جن میں سے دو افراد ایسے تھے جنھوں نے گندگی کی مثال قائم کردی۔جگن کاظم نے کہا کہ ان دونوں کے جسم اور کپڑوں سے بہت بدبو آ رہی تھی۔ شاید کئی دنوں سے بال تک نہیں دھوئے تھے۔ خشکی بھی نظر آ رہی تھی۔میزبان جنگن کاظم نے مزید کہا کہ ان دونوں نے دانت بھی صاف نہیں کیے تھے۔ بات کرتے ہوئے ان کے منہ سے ناگوار بو آ رہی تھی۔جگن کاظم نے کہا کہ ہمیشہ ہی حفظان صحت کا خیال رکھنا چاہیے لیکن جب آپ کسی تقریب میں جارہے ہیں تو اس کا زیادہ اہتمام کرنا چاہیے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا تھا کہ صاف ستھرائی کی عادات اپنانے سے ہماری شخصیت میں نکھار آتا ہے۔دوسری جانب جگن کاظم کو ان خیالات پر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ صارفین نے کہا کہ میزبان اور اداکارہ کو اتنا بھی نہیں پتا کہ کون سی بات کہاں کرنی چاہیے۔ایک صارف نے کہا کہ چینل پر بیٹھ کر کسی کے بارے میں ایسی بات کرنا، ان کی بے عزتی کرنے کے مترادف ہے۔ایک اور صارف نے کہا کہ آپ کی باتیں اچھی ہیں لیکن آپ کا انداز اچھا نہیں اور آپ کو وہ واقعہ بتانے کی بھی ضرورت نہیں تھی۔متعدد صارفین نے کہا کہ شو کی میزبان کو کسی کے لیے بھی ججمینٹل نہیں ہونا چاہیے۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…