جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

رجب بٹ کا حرا مانی کے ساتھ نیا گانا سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا

datetime 7  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستانی یوٹیوبر اور ولاگر رجب بٹ اور اداکارہ حرا مانی کا نیا گانا ”اوور یو ”سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا ۔یوٹیوبر رجب بٹ جو گزشتہ چند ماہ سے سوشل میڈیا کی خبروں کی زینت بنے ہوئے تھے گانے کی ویڈیو میں جلوہ گر ہو کر ایک بار پھر مقبولیت کی بلندیوں کو پہنچ گئے۔رجب بٹ پاکستان شوبز کی معروف ادا اداکارہ حرا مانی کے ہمراہ نظر آئے، ساتھ ہی گانے کی ویڈیو میں موجود گلوکار حمزہ ملک نے ہی گایا ہے جب کہ وہ گانے کے شریک کمپوزر اور رائٹر بھی ہیں۔دونوں کے گانے کے پوسٹر کو ایک ہفتہ قبل ہی ریلیز کیا گیا تھا جب کہ دونوں کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں۔

گانے کو 5فروری کی رات کو یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی جب کہ گانا یوٹیوب میوزک پر بھی ٹاپ ٹرینڈ پر آگیا۔میوزک ویڈیو میں رجب بٹ اور گلوکار حمزہ ملک ایک گینگسٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں جبکہ حرا مانی کو بطور ڈانسر دکھایا گیا ہے جنہیں رجب بٹ نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ویڈیو میں دوستی کی کہانی بھی دکھائی گئی ہے۔ گانے کے ریلیز ہونے سے قبل ہی اس گانے کے چرچے ہونا شروع ہوگئے تھے۔

گانے کی ویڈیو میں حرا مانی کو بطور ڈانسر دکھایا گیا ہے جو کہ رجب بٹ اور حمزہ ملک کے سامنے رقص کرکے انہیں محظوظ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔گانے کو ابتدائی چند گھنٹوں میں ہی 26لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا تھا جب کہ گانے کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر بھی خوب شیئر کیا گیا۔اوور یو ریلیز ہونے سے رجب بٹ ایک ماڈل بھی بن چکے ہیں جب کہ ان کا شمار پاکستان کے سب سے مقبول ترین یوٹیوبرز میں ہوتا ہے، انہیں گوگل نے 2024میں پاکستان کے سب سے مقبول ترین یوٹیوبرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا تھا۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…