جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

400 ہٹ فلمیں، 50 بلاک بسٹرز، انڈین سینما کا سب سے بڑا سپر اسٹار

datetime 5  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی سنیما کی دنیا میں عام طور پر امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان، رجنی کانت اور راجیش کھنا جیسے نام سر فہرست آتے ہیں، لیکن ایک ایسا سپر اسٹار بھی ہیں جنہوں نے ان سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔پریم نذیر، جنہیں ”نیتھی ہریتھ نایاکن”یعنی ”ایورگرین ہیرو”بھی کہا جاتا ہے، نے ملیالم سنیما میں تقریبا تین دہائیوں تک بے مثال کامیابی حاصل کی۔پریم نذیر کا کیریئر 1951 سے 1989 تک پھیلا ہوا تھا، جس دوران انہوں نے کل 720 فلموں میں مرکزی کردار ادا کیے۔

مختلف تجزیہ کاروں اور انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق، ان میں سے تقریبا 400 فلمیں ہٹ رہی ہیں اور ان میں سے 50 فلمیں بلاک بسٹر ثابت ہوئیں۔جبکہ دیگر بھارتی سپر اسٹارز جیسے امیتابھ بچن کے پاس 56 ہٹ فلمیں، راجیش کھنا کے پاس 42 اور شاہ رخ خان و سلمان خان کے پاس تقریبا 30 کی حدود میں فلمیں ہیں، پریم نذیر کا ریکارڈ انہیں منفرد بناتا ہے۔پریم نذیر کو نہ صرف ان کے بہترین اداکاری کے لیے بلکہ ان کے محنتی اور مسلسل کام کرنے کے انداز کے لیے بھی یاد کیا جاتا ہے۔

انہوں نے اپنی زندگی میں کئی مرتبہ ایک ہی سال میں 30 سے زائد فلمیں کیں، جس سے ان کا نام اور شہرت زمانے بھر میں پھیل گئی۔ان کی بے مثال کامیابی اور محنت نے انہیں بھارتی سنیما کے تاریخ میں ایک امر ہیرو کے طور پر مستحکم کر دیا، اور آج بھی ان کے کام کو سنیما کے طلبا اور مداح یاد کرتے ہیں۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…