منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈکی بھائی کو بڑا دھچکا : ایک ہفتے میں 4 لاکھ سبسکرائبر کم ہوگئے

datetime 4  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمن، جو اپنے نام ڈکی بھائی سے مشہور ہیں، حال ہی میں ایک بڑے تنازع کے باعث اپنے چینل سے 400,000 سے زائد سبسکرائبرز کھو بیٹھے ہیں۔یہ تنازع سات سال قبل شروع ہوا تھا جب ڈکی بھائی نے یوٹیوبر شام ادریس کے روزانہ ویلاگز پر تنقید کی تھی۔ حال ہی میں شام ادریس نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے ڈکی بھائی پر الزام لگایا کہ وہ چھوٹے مواد تخلیق کاروں کو بلی کرتے ہیں، دھمکیاں دیتے ہیں اور یہاں تک کہ ان پر جسمانی حملہ بھی کرتے ہیں۔

ادریس نے اس ویڈیو میں یہ بھی اعتراف کیا کہ انہوں نے ڈکی بھائی کا فیس بک پیج بند کرانے میں بھی کردار ادا کیا تھا، جس کی وجہ نامناسب مواد قرار دی گئی۔ان الزامات کی وجہ سے مداحوں نے ڈکی بھائی کا چینل سبسکرائب کرنا چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں ان کے سبسکرائبرز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ان کا سبسکرائبرز کا شمار تقریبا 8.56 ملین سے گھٹ کر اب 8.1 ملین رہ گیا ہے۔اب تک ڈکی بھائی نے ان الزامات کا عوامی طور پر کوئی جواب نہیں دیا ہے، جس کی وجہ سے پاکستان کی یوٹیوب کمیونٹی میں اخلاقیات اور ذمہ داری کے حوالے سے بحث شروع ہو گئی ہے۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…