جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

ملزم سیف کے گھر میں کیسے گُھسا اور اسے کس نے کمرے میں بند کیا؟ نئے انکشافات سامنے آگئے

datetime 17  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ڈکیتی کی کوشش روکنے کے دوران زخمی ہونے والے بالی وڈ اداکار سیف علی خان بھارت کے لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت اب سرجری کے بعد خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان اہلیہ کرینہ اور اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ ممبئی کے علاقے باندرہ کی 12 اسٹوری بلڈنگ میں رہائش پذیر ہیں۔

بھارتی پولیس کی تحقیقات کے مطابق حملہ آور چوری کی غرض عمارت سے متصل کمپاؤنڈ میں داخل ہوا اور سیف کے اپارٹمنٹ کی عمارت میں بذریعہ سیڑھیاں داخل ہوگیا، عمارت کا یہ حصہ آتشزدگی کی صورت باہر نکلنے کیلئے بنایا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ سیف کے چھوٹے بیٹے جے کی نینی الیاما فلپ نے سب سے پہلے حملہ آور کو دیکھا۔ نینی نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ’میں نے باتھ روم کا دروازہ کھولا اور لائٹ آن دیکھی تو مجھے لگا کہ وہاں کرینہ ہیں، شک ہونے پر جب میں باتھ روم کی طرف بڑھی تو ایک شخص کو باتھ روم سے باہر نکلتے اور پھر تیمور ، جے کے کمرے میں جاتے دیکھا جس کے بعد اس شخص نے مجھ پر حملہ کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا‘۔

نینی کا بتانا ہے کہ ’حملہ آور کو روکنے کی کوشش کے دوران میں زخمی ہوگئی، اسی دوران ایک ملازم نے سیف علی خان کے کمرے میں جا کر انہیں اطلاع دے دی اور پھر سیف آگئے، سیف کی حملہ آور سے مزاحمت کے دوران ایک ملازمہ ملزم کو کمرے میں بند کرنے میں کامیاب ہوگئی‘۔ ملازمہ کے مطابق ’ ملزم اس کمرے میں کم ازکم 30 منٹ تک موجود رہا، بعد ازاں فرار ہوگیا ، فرار ہونے کے دوران چھٹی منزل پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں حملہ آور کی تصویر محفوظ ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس کو شبہ ہے کہ حملہ آور نے گراؤنڈ فلور تک پہنچنے کے لیے فائر شافٹ کا استعمال کیا اور پچھلے دروازے سے باہر بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…