جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

زخمی سیف کو کاریں ہوتے ہوئے رکشے میں اسپتال کیوں لایا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

datetime 16  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار سیف علی خان کو چاقو سے حملے کے بعد ان کا بڑا بیٹا ابراہیم زخمی حالت میں آٹو رکشہ میں ڈال کر اسپتال لے کر پہنچا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور بالی ووڈ اداکار سیف علی خان گزشتہ رات اپنے گھر میں چاقو کے حملے میں شدید زخمی ہوئے ان پر 6 مرتبہ وار کیا گیا جن میں ایک ریڑھ کی ہڈی کے قریب تھا۔حملے کے بعد ان کے بڑے بیٹے، 23 سالہ ابراہیم علی خان نے کار موجود نہ ہونے کے باعث فوری طور پر والد کو ایک آٹو رکشہ میں ڈال کر انہیں گھر سے 2 کلو میٹر دور باندرا میں واقع لیلاوتی اسپتال پہنچایا۔

سیف علی خان کی ٹیم کے مطابق ان کی سرجری کامیاب رہی اور وہ اب خطرے سے باہر ہیں۔ گھر کے دیگر افراد، بشمول ان کی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور خان، محفوظ ہیں۔ پولیس کے ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور نے چوری کی نیت سے سیف علی خان کے گھر میں داخل ہوکر موقع کا انتظار کیا۔ گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور کو دو گھنٹے قبل تک داخل ہوتے نہیں دیکھا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پہلے ہی عمارت میں موجود تھا۔ پولیس حملہ آور کی شناخت کے لیے مزید فوٹیج چیک کی جارہی ہے جبکہ لوگوں سے معلومات بھی لی جارہی ہیں۔

اس واقعے نے فلم انڈسٹری میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے، جبکہ اداکارہ پوجا بھٹ نے باندرا میں سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔یاد رہے کہ حملے کے وقت سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور گھر میں موجود نہیں تھیں وہ اپنی بڑی بہن کرشمہ کپور کے گھر تھیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں کرینہ کو گھر کے نیچے موجود عملے سے بات چیت کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وہاں ایک آٹو رکشہ بھی موجود ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…