اسلام آباد (نیوز ڈیسک )لاہور میں معروف گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی کی چوری پکڑی گئی، کارروائی کے دوران جواد احمد نے لیسکو ملازمین پر تشدد کیا، میٹر بھی چھین لیا، حکام نے مقدمے کیلئے درخواست جمع کرادی۔لاہور میں ایئرلائن سب ڈویژن میں بجلی کی چوری پکڑی گئی۔ لیسکو حکام کے مطابق بجلی چوری گلوکار جواد احمد کی بیگم کے بیوٹی پارلر میں کی جارہی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران گلوکار جواد احمد اپنی گاڑی میں موقع پر پہنچے اور میٹر ریڈر اصغر اور شاہد کو زد و کوب کیا اور میٹر بھی چھین لیا۔لیسکو رپورٹ کے مطابق چھاپے کے دوران صارف کے میٹر کا فیز ڈیڈ پایا گیا، نواب ٹاؤن تھانے میں ملازمین پر تشدد، بجلی چوری کی درخواست دیدی ہے۔لیسکو حکام کے مطابق اسٹاف نے میٹر ٹمپرڈ کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوادی۔