بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

امیتابھ بچن کے ہم شکل نے مداحوں کو بے وقوف بنا کر ٹریفک جام کر دیا

datetime 15  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے کون بنے گا کروڑپتی 16 کے ایک حالیہ پرومو میں اپنے ہم شکل کے بارے میں ایک کہانی سنی جس پر وہ حیرت زدہ رہ گئے۔ یہ کہانی ایک کنٹیسٹنٹ نے سنائی، جس کے مطابق ان کے شو روم میں ایک ایسا شخص آیا جو بالکل امیتابھ بچن جیسا دکھائی دیتا تھا۔کنٹیسٹنٹ، جو کہ کار سیلز مین ہیں، نے بتایا،یہ صاحب ہمارے شو روم آئے اور ان کی شکل آپ جیسی تھی۔ وہاں باہر ٹریفک جام ہو گیا کیونکہ لوگ سمجھ رہے تھے کہ امیتابھ بچن آئے ہیں۔

شو روم کا پورا عملہ ان کے ساتھ سیلفیاں لینے لگا۔یہ سن کر امیتابھ بچن نے حیرانی کے ساتھ کہا،ہمارے نام سے نہ جانے کیا کیا ہو رہا ہے،جس پر پورا اسٹوڈیو قہقہوں سے گونج اٹھا۔امیتابھ بچن نے 2024 میں دو بڑی فلموں میں کام کیا۔ پہلی فلم کالکی 2898 اے ڈی تھی، جو ان کی پانچ سال میں پہلی تیلگو فلم تھی اور دنیا بھر میں 1100 کروڑ کا بزنس کر کے سال کی سب سے بڑی ہٹ ثابت ہوئی۔ دوسری فلم ویٹائیئن تھی، جس میں وہ رجنی کانت کے ساتھ نظر آئے۔ یہ فلم تجارتی لحاظ سے کامیاب نہ ہو سکی اور 300 کروڑ کے بجٹ کے مقابلے میں صرف 260 کروڑ کمائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…