پیر‬‮ ، 16 فروری‬‮ 2026 

ریمبو نے اپنی کامیاب شادی کے راز سے پردہ اٹھا دیا، مردوں کو اہم مشورہ بھی دیا

datetime 10  جنوری‬‮  2025 |

لاہور (این این آئی)ماضی کے مقبول فلمی ہیرو افضل خان (جان ریمبو)نے شادی شدہ مردوں کو بیوی کے غصے کے وقت خاموش رہنے کا مشورہ دے دیا۔حال ہی میں اداکار ریمبو، اداکار سعود کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شریک ہوئے جس دوران میزبان مدیحہ نقوی نے دونوں شخصیات سے کامیاب ازدواجی زندگی کا سوال کیا۔سوال کے جواب پر جان ریمبو کا کہنا تھا کہ اگر مرد بیوی کو عزت دیں تو لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ بیوی سے ڈرتے ہیں لیکن درحقیقت بیوی سے ڈرتا کوئی نہیں ہے، بیوی کو عزت اور پیار دیا جاتا ہے ۔

اداکار ریمبو کے مطابق جو مرد اپنی بیوی یا کسی خاتون کو عزت نہ دے وہ مرد نہیں ہوتا، ہمیں یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ جس طرح سے مرد کو غصہ آتا ہے اسی طرح عورت بھی غصے میں آکر اونچا بول سکتی ہے لیکن ہماری کامیاب ازدواجی زندگی کا کمال یہ ہے کہ اگر صاحبہ کو غصہ آئے تو میں نہیں بولتا اور مجھے غصہ آئے تو صاحبہ نہیں بولتی، اس کا فائدہ یہ ہے کہ ہماری لڑائی کے دوران بھی بات نہیں بڑھتی، کیونکہ اگر کسی ایک کو غصہ آئے اور دوسرا بھی جواب دے تو بات بڑھ جاتی ہے ۔دوران گفتگو ریمبو کا کہنا تھا کہ شادی شدہ مردوں کو مشورہ ہے کہ جب بیگم بولے تو آپ خاموش ہو جائیں، 5 منٹ بعد وہ خود اپنی غلطی تسلیم کرے گی اور پھر آپ کیلئے چائے کا کپ بھی پیش کرے گی لیکن اگر آپ بھی جواب دیں گے تو بات بڑھ جائے گی اور وہ فون کرکے اپنی والدہ کو بھی بلاسکتی ہے لہذا اس طرح کی باتوں سے گریز کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ اداکار ریمبو اور اداکارہ صاحبہ کا شمار پاکستانی شوبز کے کامیاب ازدواجی جوڑوں میں کیا جاتا ہے، جوڑے نے1997 میں شادی کی تھی ان کے دو بیٹے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ


نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…