جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

اداکارہ شردھا کپور کا جیولری برانڈ تنازع کا شکار ہوگیا

datetime 8  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کا جیولری برانڈ تنازع کا شکار ہوگیا جس پر ڈیزائن کی چوری کا الزام لگ گیا۔ ساتھی اداکاراں کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ کی طرح شردھا نے بھی ایک نیا سفر شروع کرتے ہوئے ایک ڈیمی۔فائن جیولری برانڈ کی بنیاد رکھی، جو اسٹرلنگ سلور اور 18 قیراط گولڈ سے کوٹڈ اسٹین لیس اسٹیل سے تیار کی جاتی ہے۔وہ اس برانڈ میں بطور برانڈ ویژنری شامل ہوئیں۔ اب ان کا جیولری برانڈ انٹرنیٹ پر تنقید کی زد میں آگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے شردھا کے جیولری برانڈ پر مشہور لگژری برانڈز جیسے کارٹیئر کے ڈیزائنز چوری کرنے اور ان کی نقل بنا کر فروخت کرنے کا الزام لگایا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈٹ پر ایک تھریڈ میں صارفین نے شردھا کے برانڈ کی جیولری کی تصاویر شیئر کی ہیں اور ان کا موازنہ فرانسیسی لگژری کمپنی کے اصل ڈیزائنز سے کیا۔ صارفین اس بات پر حیران ہیں اور مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں۔ایک صارف نے طنزیہ کہا، پلیجریزم (آن لائن مواد کی چوری)! بس چیزوں کو سستی بنانے کے طور پر دوبارہ برانڈ کرنا ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا، ایک سلیبریٹی کے پاس اصل ڈیزائنز بنانے کیلیے بہتر وسائل موجود ہوتے ہیں تو پھر انہیں ایک جعلی ڈیزائنز بناکر عام لوگوں کو کیوں بیچنا پڑ رہا ہے۔ یہ شرمناک ہے؟ایک دلچسپ تبصرہ میں کہا گیا، سبھی نقل کرتے ہیں، کچھ نیا نہیں اور اگر شردھا ہمیں کاپیز نہ بیچیں تو انہیں خود کیلیے اصلی ڈیزائن کیسے ملیں گے؟۔شردھا کے والد شکتی کپور کے مشہور کردار کرائم ماسٹر گوگو کا حوالہ دیتے ہوئے ایک فلمی مداح نے لکھا، کرائم ماسٹر گوگو کی بیٹی سے یہی امید تھی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…