ہفتہ‬‮ ، 25 جنوری‬‮ 2025 

مشہور یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کا ”بیسٹ گیمز” سے متعلق بڑا دعویٰ

datetime 30  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبر حاصل کرنے والے مشہور یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ ”بیسٹ گیمز” 50 سے زائد ممالک میں ایمازون پرائم ویڈیو پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا شو ہے۔ سب سے زیادہ سبسکرائبر رکھنے والے یوٹیوب کریئیٹر مسٹر بیسٹ نے اپنی غیر معمولی ویڈیوز اور وائرل اسٹنٹ کی وجہ سے شہرت کمائی اور ان کی ویڈیوز نے لاکھوں ویوز حاصل کیے اور اب ان کی نئی ایمازون پرائم ویڈیو سیریز ” بیسٹ گیمز” نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔کافی انتظار کے بعد بیسٹ گیمز کی پہلی دو اقساط ریلیز کی گئیں ہیں اور مسٹر بیسٹ کے مطابق یہ شو دنیا بھر کے 50 سے زائد ممالک میں پہلے نمبر پر رینک کر رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ( سابقہ ایکس) پر مسٹر بیسٹ نے پوسٹ کیا کہ بیسٹ گیمز شو زمین پر موجود تقریباً آدھے ممالک میں ٹاپ پر ہے، یوٹیوبر نے ان ممالک کو ہائیلائٹ کیا جہاں یہ شو ٹرینڈنگ میں ہے جن میں امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا، انڈیا اور دیگر ممالک شامل ہیں جن کی مکمل فہرست مسٹر بیسٹ کے سوشل میڈیا پوسٹ میں دیکھی جا سکتی ہے۔سیریز میں ایک ہزار امیدواروں کو 5 ملین ڈالر کا کیش پرائز جیتنے کے لیے مختلف چیلنجز دیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق سیریز کی پروڈکشن پر 100 ملین ڈالر کی لاگت آئی ہے جن میں سے 14 ملین ڈالر ٹورینٹو میں ‘بیسٹ سٹی’ کی تعمیر پر خرچ کیے گئے جہاں اس سیریز کو فلمایا گیا۔یاد رہے کہ ایمازون پرائم ویڈیو جسے صرف پرائم ویڈیو بھی کہا جاتا ہے ایک امریکی سبسکرپشن بیسڈ ویڈیو آن ڈیمانڈ اوور دی ٹاپ سٹریمنگ اور رینٹل سروس ہے جسے ایمازون پرائم سبسکرپشن کے تحت پیش کرتا ہے۔



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…