نیو یارک (این این آئی)ڈیڈ پول کا مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار ریان رینالڈ نے اہلیہ بلیک لائیولی کی ساتھی اداکار کیخلاف جنسی ہراسانی کیس کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کردی۔48سالہ ڈیڈ پول سٹار نے انسٹاگرام کو سک کڈز فانڈیشن کو عطیات کو فروغ دینے کیلئے استعمال کیا ہے، پوسٹ میں رینالڈ کی 8سالہ بیٹی انیز کے ساتھ ڈیڈ پول اور کڈ پول کے لباس میں تنظیم کی حوصلہ افزائی کرنے والی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں رینالڈ نے اپنے دل کو چھو لینے والے اقدام کے ساتھ انکشاف کیا ہے کہ وہ اور لائیولی کرسمس کی شام تک پانچ لاکھ امریکی ڈالر تک کے عطیات حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انھوں نے مشکل وقت میں ضرورت مند خاندانوں کی مدد کرنے میں فانڈیشن کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔